Ahmed Alvi

Add To collaction

مزاحیہ قطعات


مزاحیہ قطعات 
وہ لاٹھیوں کی تواضع بھلا نہیں سکتے
ک کبھی طمانچے کبھی لات یاد آئے گی
بلا کے گھر پہ جو کوٹا تھا تیرے ابا نے
کروں گا یاد تو ہر بات یاد آئے گی

داڑھی ٹوپی کے علاوہ کوئی بھی ڈگری نہیں 
درحقیقت پورے باون گز کے قد ٹی وی سے ہیں 
ساری تعلیمی لیاقت یو ٹیوب چینل سے ہے 
آج جتنے مولوی ہیں مستند ٹی وی سے ہیں 

شادی  کے  چکر  میں سارے  لگتے ہیں 
اکثر شادی شدہ کنوارے لگتے ہیں ہیں 
بیوی  کی  ہر  ایک  سہیلی  پیاری  ہے 
پیاروں کے پیارے بھی پیارے لگتے ہیں 

جو اہل ذوق ہیں وہ مجھ سے متفق ہونگے 
حقیقتوں کو چھپانے کا فن نظامت ہے  
فراق و فیض سے اباّ ہیں سب متشاعر 
گدھوں کو شیر بتانے کا فن نظامت ہے

بند آنکھوں سے کسی پر بھی بھروسہ نہ کرو
ہر کوئی شہر میں ہے کام دکھانے والا
پل میں ہوجاتی ہے انگلی سے انگوٹھی غائب
"دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا" 


   7
0 Comments